قرضہ کیس: شہباز شریف کے داماد علی عمران کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) بنکنگ کورٹ نے شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے نیلامی کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔ بنکنگ کورٹ نمبر 4 نے جائیداد نیلامی کیلئے اشتہاری جاری کر دیا۔ بنک کی جانب سے ان کے وکیل احسن مسعود نے دلائل دیئے اور کیس ثابت کیا۔ نجی بنک نے مؤقف اپنایا کہ عمران علی نے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے قرضہ واپس نہیں کیا۔ انہوں نے 240 قسطیں ادا کرنی تھیں‘ لیکن 120 قسطیں ادا کی گئیں۔ عمران علی یوسف کو متعدد بار آگاہ کیا گیا‘ لیکن ان کی جانب سے مکمل قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی۔ عدالت نے شہبازشریف کے دماد کا ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی کو نیلام کرنے کا حکم دیا۔ عمران علی یوسف کے خلاف 2 کروڑ 6 لاکھ کی ڈگری جاری ہوئی۔