منی لانڈرنگ‘ زائد اثاثہ جات کیس: حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں13مارچ تک توسیع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13مارچ تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے سماعت کی۔ حمزہ شہباز شریف روسٹرم پر حاضری کے لیے پیش ہوئے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا، جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے رمضان شوگرملز کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے حمزہ شہباز پر فردجرم عائدکرنے کیلئے مزید دلائل طلب کرلئے۔ رمضان شوگرملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز ملزم نامزد ہیں۔