• news

پٹرول6روپے، ڈیزل ساڑھے 7 روپے لٹر سستا کرنیکی تجویز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں چھ روپے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کی تجویز ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن