• news

شہزادہ ہیری اور میگھن کیلئے سکیورٹی کی فراہمی جلد روکدی جائیگی: کینیڈا

اوٹاو (اے پی پی) کینیڈا نے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کیلئے سکیورٹی کی فراہمی جلد روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان کینیڈا کے فیڈرل پبلک سیفٹی کے وزیر بل بلیئر نے گزشتہ روز کیا۔ رائل کینیڈین مائونٹ پولیس میٹروپولیٹن پولیس کی درخواست پر شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے جو 31 مارچ سے سینیئر شاہی حیثیت سے باقاعدہ طور پر دستبردار ہو جائیں گے۔ کینیڈا کے فیڈرل پبلک سیفٹی کے وزیر بل بلیئر نے کہا کہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سوزیکس کینیڈا میں جزوقتی بنیاد پر رہنے کے لیے نئی جگہ کی تلاش میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن