سعودی عرب ‘ دنیا کی پہلی مہنگی ترین گھڑ دوڑ آج ہوگی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب میں ’’سعودی کپ ‘‘کے نام سے ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین پہلی گھڑ دوڑ آج ہفتہ کو ہو گی، یہ ریس کا پہلا ایڈیشن ہوگا، اس ریس کی انعامی رقم 2 کروڑ ڈالر رکھی گئی ہے۔ 1800 میٹر طویل ریس دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر ہو گی، ریس جیتنے والے گھڑ سوار کو ایک کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے گھڑ سوار کو 35 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ سعودی عرب میں دنیا کی پہلی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں۔ سعودی کپ کے نام سے ہونے والی اس گھڑ دوڑ میں تقریباً 10 ہزار تماشیوں کی شرکت متوقع ہے۔