• news

پارٹی کارکن مہنگائی سے تنگ عوام کی آواز بنیں: بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے وفد اور پی پی پی اسلام آباد کے وفد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے راہنماؤں سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے وفد نے پارٹی چئیر مین سے آنے والے الیکشن کی صورت حال پر بات کی اور انتخابی حلقوں کی صورت حال سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہمیں الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کی تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کروں گا، پی پی پی انتخابی مہم میں گلگت بلتستان کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، بدامنی کی وجہ سے کوہستان کے راستے سفر کرنے والوں کو بھی مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اسلام آباد سٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد سٹی کے رہنماؤں نے تنظیمی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی رہنما عوامی مسائل کو ہر فورم پر اٹھائیں، پارٹی کارکن مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام کی آواز بنیں، تنظیم ہر سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری چند روز کے وقفے کے بعد آج اتوارکے روز دوبارہ لاہور آئیں گے۔ بلاول بھٹو کل پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس ‘‘ سے خطاب کریں گے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کے روز وسطی پنجاب کے ڈویژنل اور ضلعی سیکرٹریز سے خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن