• news

واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے دوطرفہ تجارت کی بندش کو6 ماہ مکمل

لاہور(کے پی آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے دوطرفہ تجارت کی بندش کو 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔کے پی آئی کے مطابق فروری 2019 میں مقبوضہ کشمیرکے پلوامہ ضلع میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سے تجارتی سامان کی درآمدپر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کردی تھی ۔پاکستان سے موسٹ فیورڈنیشن کادرجہ واپس لے لیا تھا جبکہ 5 اگست 2019 میں جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی توپاکستان نے بطور ردعمل بھارت سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن