سعد رفیق کی جیل میں طیبعت خراب سروسز ہسپتال میں ٹیسٹ‘ سرجری کا مشورہ
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ خواجہ برادران کے فیملی ذرائع کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کے سروسز ہسپتال لاہور میں مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ جن میں خواجہ سعد رفیق کے گلے میں انفیکشن سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے پہلے ہی مرحلے میں خواجہ سعد رفیق کی سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ حتمی فیصلے کے لئے ڈاکٹروں کا بورڈ بنائے جانے کا امکان ہے۔