دہلی فسادات میں انوکھی مثال، ہندو پڑوسی نے مسلم خاندان کو پناہ دیدی
نئی دہلی(آئی این پی) دہلی فسادات کے دوران انسانیت کی خاطر ہندو پڑوسی نے لازوال مثال قائم کردی، سنجیو نے مسلم خاندان کوگھر میں پناہ دی، حاملہ بہوکوکشیدگی میں ہسپتال پہنچایا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی ہندو بلوائیوں کے حملے کے دوران زمانے سے محلوں میں ایک ساتھ رہنے والے ہندو اور مسلمان سخت امتحان سے دوچار ہوئے جہاں ہندو پڑوسیوں کو کسی بھی صورت اپنے مسلمان بھائیوں کی جان بچانی پڑی ایسی ہی ایک کہانی دلی کے حاجی مجیب الرحمن کی ہے جنھیں ان کے ہندو پڑوسی سنجیو بھائی نے اپنے گھر میں پناہ دی۔ بلوائی سنجیو بھائی کے گھر پر آدھمکے اور انہیں دھمکانے لگے کہ جن غداروں کو تم نے پناہ دی ہے انہیں باہر نکالو لیکن سنجیو بھائی نے تمام دھمکیوں کے باجود اپنے مسلمان پڑوسیوں کی حفاظت کی اور انہیں ہندو بلوائیوں کے حوالے نہیں کیا۔