تاج محل نہ ہوتا تو بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟بچے کا مودی سے سوال
نئی دہلی(این این آئی)دہلی فسادات کے دوران ایک بھارتی بچے نے مودی سرکار کے خلاف نکلنے والی ریلی میں نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگا دئیے اور کہاہے کہ بھارت کے پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا تو کیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری فسادات کیخلاف پورے شہر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جس میں ناصرف نوجوان اور بوڑھے حصہ لے رہے ہیں بلکہ بچے بھی مودی سرکار سے اپنی آزادی مانگنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔اِسی احتجاجی ریلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک 10 سال کا بچہ ریلی سے خطاب کر رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات پر شدید برہم ہے کہ اْس نے ریلی میں نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگا دئیے۔ بچے نے اپنی تقریر کا آغاز اِس سوال سے کیاکہ اگر نہ ہوتا تاج محل، لال قلعہ تو دْنیا کو کیا گائے اور گوبر دکھاتے تْم؟ بچے کے اِس سوال پر وہاں موجود تمام لوگوں نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے خوب تالیاں بجائیں۔بھارتی بچے نے اپنی تقریر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظم ترانہ ملی کا شعر پڑھاکہ توحید کی امانت دلوں میں ہے ہمارے،آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا،بھارتی بچے نے شاعر مشرق کا ایک اور شعر پڑھتے ہوئے کہاکہ آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایمان پیدا،آگ کرسکتی ہے انداز گلستان پیدا،یہ اشعار پڑھنے کے بعد بچے نے انقلاب زندہ باد اور نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگائے۔