• news

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی جھلکیاں

لاہور(ایف ایچ شہزاد سے)٭۔ کامیاب امیدواروں کے سپورٹرز نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور مٹھائی تقسیم کی۔٭۔ وکلاء راہنما سارا دن جی پی او چوک میں اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگتے رہے۔ ووٹر وکلاء گروپوں کی شکل میں اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے آتے رہے۔٭۔ سیکورٹی کیلئے2ایس پیز، 3ڈی ایس پیز، 4ایس ایچ اوز، 24سب انسپکٹرز اور83جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ لیڈیز پولیس کی اہلکار بھی سیکورٹی پر مامور تھیں۔٭۔ وقفے کے دوران ووٹرز کیلئے پر تکلف کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ وکلاء کے ساتھ ان کے منشی،کلرک اور عام لوگ بھی کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔٭۔ خواتین وکلاء کی بڑی تعداد انتخابات کی گہما گہمی کا حصہ رہی تاہم ان انتخابات میں کسی خاتون وکیل نے حصہ نہیں لیا۔٭۔ سابق ججز،کئی سیاستدانوں اور وکلاء راہنمائوں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔٭۔ بزرگ وکلاء زیادہ ترملکی سیاسی صورتحال اور کرونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آئے۔٭۔ لاہور ہائی کورٹ بارکے انتخابات میں دوسرے شہروں سے آئے ہوئے وکلاء نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن کیلئے زیادہ تر امیدواروں نے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہوا تھا۔٭۔ نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد انتخابات میں متحرک نظر آئی جس کو سیئنر وکلاء نے خوش آئند قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن