• news

پیش نہ ہونے پر بنکنگ کورٹ سے نوازشریف کے 2کزنوں سمیت 5 افراد کے وارنٹ جاری

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) بنکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم میاںنواز شریف کے کزنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ بنکنگ کورٹ کے جج منیراحمد جوئیہ نے طلبی کے باجود پیش نہ ہونے پر نوازشریف کے کزن طارق شفیع، جاوید شفیع سمیت پانچ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ بنکنگ عدالت نے مختلف کمپنیوں کے لئے قرض لے کر واپس نہ کرنے کے کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے۔کشمیرملزاور اتفاق شوگرملز نے بینکوںسے اربوں روپے کے قرضے لے کر واپس نہ کئے۔ کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کیلئے لئے گئے قرضوں کی واپسی کے لیے بینکوںنے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن