امن معاہدے پر دستخط کرنیوالے ملا عبدالغنی پاکستان میں قید رہے
اسلام آباد (جاوید صدیق) طالبان رہنماء ملا عبدالغنی برادر جنہوں نے گذشتہ روز دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے ساتھ امریکہ طالبان معاہدے پر دستخط کئے وہ ایک عرصہ تک پاکستان میں قید رہے ہیں۔ ملا برادر کو پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے 2010 ء میں کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ ملا برادر ان چار طالبان رہنمائوں میں شامل تھے جنہوں نے1994 ء میں افغانستان میں طالبان تحریک کی بنیاد رکھی۔ ملا برادر طالبان حکومت میں سینئر عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔2001 ء تک وہ طالبان حکومت میں شامل تھے۔ امریکہ کے پاکستان حملے کے بعد وہ پاکستان آگئے تھے، جنہیں2010 ء میں سیکورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا، امریکہ نے پاکستان پر دبائو ڈالا کہ وہ ملا برادر کو رہا کرے تاکہ پاکستان میں مذاکراتی عمل شروع کیا جاسکے۔ ملا برادر امریکہ اور افغان حکومت کے ساتھ بات چیت میں فعال کردار ادا کرتے رہے ۔