• news

شین واٹسن نے کامران اکمل سے چھکوں کا ریکارڈ چھین لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انہوں نے یہ سنگ میل ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں عبور کیا، واٹسن نے ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو 14 ویں اوور میں چھکا جڑ کر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کامران اکمل سے چھین لیا۔کامران اکمل 73 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر تھے تاہم ملتان کے خلاف 80 رنز کی دھواں دھار اننگز میں واٹسن نے 7 چھکے لگائے اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیا۔پی ایس ایل میں شین واٹسن نے مجموعی چھکوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے، جبکہ وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں بھی کامران اکمل 1459 رنز کیساتھ پہلی، شین واٹس 1253 رنز کیساتھ دوسرے اور بابر اعظم 1160 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن