پاکستانی باکسرمحمد وسیم یورپین چیمپئن سے فائٹ کیلئے تیار
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم اپنی اگلی فائٹ میں 28 مارچ کو سابق یورپین چیمپئن ریان فراگ سے مقابلہ کریں گے۔باکسر محمد وسیم کیریئر کے 11 میں سے 10 مقابلوں میں فاتح رہے ہیں، وہ اپنے حریف باکسروں کو 7 بار ناک آوٹ کر چکے ہیں۔محمد وسیم نے اپنی آخری فائٹ میں میکسیکن حریف گنیگن لوپیز کو شکست دی تھی۔