• news

پی ایس ایل میچ ‘ملتان سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا

لاہو(نمائندہ سپورٹس )ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فائیو کا تیسرا میچ ،جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کا جنون کم نا ہوا،ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ تیسرے میچ میں بھی شائقین کرکٹ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے ریکارڈ قائم کرلیا،اس موقع پرشائقین کا جوش وخروش قابل دید تھا،پورا سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا،شائقین کرکٹ پلے کارڈز بھی ساتھ لائے تھے اور اپنے کرکٹ سٹارز کی ہمت بندھارہے تھے،میچ دیکھنے آنے والوں میں خواتین اوربچوں کی بھی کثیرتعدادشامل تھی،شائقین کرکٹ کیلئے انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پہلے دونوں میچز کی نسبت بہتر تھے،شائقین کو پارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک فری شٹل بس سروس بھی مہیا کی گئی،شٹل سروس ہردومنٹ بعددستیاب تھی۔سٹیڈیم کی طرف آنیوالے ہرراستے پرسکیورٹی کے سخت انتظامات تھے،، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر ٹکٹ ،شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اندرداخل ہونے کی اجازت دی گئی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران مسلسل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈنز بھی اپنی اپنی ڈیوٹی پر چوکس رہے۔عارضی ہسپتال اور میڈیکل کیمپس پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بڑی مستعدی کیساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔

ای پیپر-دی نیشن