• news

پنڈی سٹیڈیم میں میچ کے دوران سپائیڈر کیمرے کی اجازت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز میں منتظمین نے سپائیڈر کیمرے کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔ راولپنڈی پولیس کی بھرپور کوششوں کے بعد جمعرات کو پنڈی سٹیڈیم اور اطراف کی فضاوں میں پتنگ دکھائی نہیں دی۔پنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف دفعہ 144 پر عمل درآمد کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا۔پنڈی سٹیڈیم میں سپائیڈر کمیرے کو چلانے والے غیر ملکی ماہرین شام تک پتنگوں کو فضا میں دیکھتے رہے۔ ایک دن پہلے آسمان پر پتنگیں ہی پتنگیں تھیں لیکن جمعرات کو حالات پر سکون رہے۔

ای پیپر-دی نیشن