نئے چہروںسے فلم انڈسٹری میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے:عریشمہ مریم
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈھول پلئیر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ نئے چہروں کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے سینئر پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔2020میں فلم انڈسٹری سے مایوسی اور نا امیدی کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے ،جس طرح پہلے فلم انڈسٹری میں رونقیں ہو ا کرتی تھیں امسال سے دوبارہ سے سٹوڈیوز آباد ہو جائیں گے۔ فلم کراچی میں بنے یا لاہور میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس سے اس سے ہماری فلم انڈسٹر ی فروغ پاتی ہے۔مجھے اس بات کی بڑی خوش ہے کہ نئی بننے والی فلموں میں نئے چہروں کو سامنے لایا گیا ہے جس سے سینئر اداکاروںکا خلا پر کرنے میں مدد مل سکے گی۔