اوکاڑہ: ذہنی معذور نوجوان دریا میں ڈوب گیا، 6 گھنٹے بعد نعش نکال لی گئی
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ ذہنی معذور 24سالہ نوجوان دریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122 نے6گھنٹے آپریشن کے بعد نوجوان کی نعش برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق حویلی لکھا کے قریب دریائی علاقے میں واقع گائوں رتیکی اٹھار کا 24سالہ بشیر ولد محمد شریف ذہنی معذور تھا۔ چلتے چلتے دریائے ستلج میں اتر گیا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ لوگوں نے اطلاع ریسکیو 1122 کو دی۔ ضلعی ریسکیوانچارج ظفر اقبال بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیونے6گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد نوجوان کی نعش کو دریا سے برآمد کر لیا۔