• news

سرگودھا‘ ایک خاتون غیرت کے نام‘ دوسری جھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں قتل

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا اور کوٹ مومن کے علاقوں میں حقیقی بھائیوں نے مختلف تنازعات اور جھگڑوں پر اپنی بہنوں کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ آسیانوالہ بنگلہ کے اﷲ یار کا اپنی بہن حلیم بی بی کے ساتھ زیورات کے لین دینے کا تنازعہ تھا۔ مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر بھائی نے اپنے بیٹوں کے مرا دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجہ میں معمر خاتون موقع پر دم توڑگئی۔ جب کہ ایک بچے سمیت 5 افراد لہولہان ہوگئے‘ دوسرے واقع میں تھانہ میلہ کے علاقہ ماڑی پنڈی میں رہائش پذیر طیب نے کردار کے شبہ پر مشتعل ہو کر اپنی 30 سالہ بہن کو 30 بور پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی‘ سینے اور منہ پر فائر لگنے سے 3 بچوں کی ماں طاہرہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئی‘ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن