• news

چیئرمین نیب ایل ٹی سی کی بسیں سکریپ میں فروخت کرنے کا نوٹس لیں‘مسلم لیگ (ن)

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسیں سکریپ میں فروخت کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ سے زائد مالیت کی بس 7لاکھ میں فروخت کی جارہی ہے،پنجاب حکومت نے ایک سال میں 200کے قریب قیمتی بسیں سکریپ میں فروخت کردی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف حکومت نے شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفری سہولت کیلئے جدید بسیں بیرون ملک سے منگوائی تھیں،سابقہ دور میں لاہور کے 29روٹس پر ایل ٹی سی کی بسیں شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کررہی تھیں،پنجاب حکومت نے دو ماہ قبل لاہور کے 29روٹس اچانک بند کردئیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل ٹی سی کی بسیں وفاقی وزیر حماد اظہر کی سٹیل مل کو سکریپ کے ریٹ پر فروخت کی جارہی ہیں،چیئرمین نیب ایک کروڑ سے زائد مالیت کی بس 7لاکھ میں فروخت کرنے کا نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن