• news

کشمیری حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے: ڈاکٹر خالد محمود

الجبیل ( نو ائے وقت ر پور ٹ)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت اور وحدت کشمیرپر کوئی کمپومائز نہیں کریںگے،تقسیم کشمیرکا کوئی فارمولا قبول نہیں ہے،عالمی سامراج نے کشمیریوںسے ہمیشہ دھوکہ کیاہے،اقوام متحدہ میں کشمیری نہیں نہروگیاتھا،کشمیریوںنے آزادی کے لیے پی ایچ ڈیز پیش کیںہیں،ہمارے اسلاف نے جہا د سے یہ خطے آزاد کروائے ہیں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے الجبیل میں کشمیرفورم کے زیر اہتما م تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عالمی سامراج نے کشمیریوںسے ہمیشہ دھوکہ کیا،اقوام متحدہ میں کشمیری نہیں نہروگیاتھا،تقسیم کشمیرکا کوئی فارمولا قبول نہیں کر ینگے،کشمیریوںنے آزادی کیلئے پی ایچ ڈیز پیش کیںہیں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔اس موقع پر رفعت رشید عباسی،سردار حلیم خان،ثاقب ادریس،حفیظ کیانی،انجینئر کامران سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیرکی آزادی ہمارا ہدف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن