• news

صوابی:ٹریکٹر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

پشاور(اے پی پی) تھانہ یارحسین صوابی کی حدودمیں ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ کہ اس کا جواں سالہ بھائی حسن کسی کام کی غرض سے موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن