تبدیلی ضرور آئے گی ، مصنوعی مہنگا ئی کا خاتمہ کر دیا جا ئیگا:اویس در یشک
مٹھن کو ٹ ( نا مہ نگار )پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بنیا دی سہو لیا ت کی فرا ہمی کیلئے بھر پو ر اقدامات کر رہی ہے اور وز یر اعظم عمرا ن خان اور وزیر اعلی پنجاب عثما ن خان بزدار کی کاوشوں سے پا کستان تیزی سے تر قی و خو شحا لی کی راہ پر گا مزن ہو رہا ہے اور تما م شعبو ں میں تبدیلی ضرور آئے گی اور لو گو ں کی توقعات پورا اتر یں گے ان خیالا ت کا اظہا ر پی ٹی آئی کے ایم پی اے سر دار محمد اویس خان در یشک نے ممتا زحسین خان در یشک سے خصو صی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ہے انہو ں نے کہا کہ مصنوعی مہنگا ئی کا خاتمہ کر دیا جا ئے گا اور اربو ں رو پے کے وزیر اعظم کے اعلان کر دہ سستے پیکج سے یو ٹیلیٹی سٹورو ں پر گھی چینی آٹا دا لیں و دیگر اشیا ء فرا ہم کی جا رہی ہیں اور غر یب لو گو ں کو ریلیف کی فرا ہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے اور احساس کفالت پرو گرا م کے تحت لا کھو ں غر یب خا ندانو ں کی امدا د کی جا ئے گی۔