• news

الہ آباد:صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا بگھیانہ میں مسیحی نوجوان کے قتل کے واقعہ کانوٹس

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا بگھیانہ میں مسیحی نوجوان پر تشدد کرکے قتل کے واقعہ کانوٹس ۔پولیس حکام کو واقعہ کی شفاف تحقیقات کی ہدایت ۔پی ٹی آئی حکومت میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائینگے میڈیاسے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے علاقہ بگھیانہ میں سلیم نامی نوجوان کو زمیندار الطاف اور اقبال وغیرہ کی طرف سے موٹر پر نہانے پرتشدد کے بعد قتل کئے جانے کا صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن اورممبر صوبائی اسمبلی ہارون عمران گل نے نوٹس لیتے ہوئے آخری مذہبی رسومات میں شرکت کی ،مسیحی قبرستان میں ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی اور ایس ایچ او سردار رمضان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موجود رہے اور جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ پولیس حکام واقعہ کی شفا ف تحقیقات کریں کسی بے گناہ شخص کو واقعہ میں ملوث نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں اقلیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گااور پولیس حکام اس واقعہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں تا کہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن