قصور:سگریٹ سے آگ لگ گئی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق
قصور (نمائندہ نوائے وقت ) نجی ہاؤسنگ اسکیم میں سیگریٹ سے آگ لگنے سے ایک بزرگ بری طرح جھلس کر جاں بحق۔ نجی ہاؤسنگ اسکیم پتوکی میں اسی سے پچاسی سالہ اللہ رکھا اپنے بیڈ پر لیٹا ہوا تھا اور اس نے سیگریٹ سلگا رکھی تھی جس سے پہلے بیڈ پر آگ لگی اور اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور پورے بیڈ کو جلا کر راکھ کا ڈھیر کر دیا جس کے نتیجہ میں اللہ رکھا بری آگ سے بری طرح جھلس کر دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ پتوکی مصروف کاروائی ہے۔