بچیانہ: شادی شدہ خاتون کی نعش برآمد
بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)قتل یا خود کشی؟ سیم کنارے سے شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح چک نمبر560گ ب کے قریب سیم سرور والی ڈرین کے قریب فصلوں سے جواں سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئے جسے زمینداروں نے دیکھتے ہی مقامی پولیس کو اطلاع کردی۔ جس پر انچارج پولیس چوکی بچیانہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا۔ خاتون کی پہچان حمیرا دختر منیر سکنہ چک نمبر560گ ب کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے خاوندسے جھگڑے کے بعد اپنے میکے گھر مقیم تھی اور گذشتہ رات سے لاپتہ تھی۔مقتولہ ایک شیر خوار بیٹی کی ماں تھی اور شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے سیم کنارے پھینک دیا گیا ۔تاہم اس کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی واضح ہوسکے گی۔