• news

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام نو منتخب ضلعی امیر عبدا للہ مجاہد کے اعزاز میں ظہرانہ

بچیکی(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام نو منتخب ضلعی امیر عبدا للہ مجاہد کے اعزاز میں ظہرانے کا انعقاد کیا گیا ،مقامی شادی ہال دئیے جانے والے ظہرانے میں میں نومنتخب ضلعی ناظم اعلیٰ عطا ء الرحمان ثاقب،امیر تحصیل ننکانہ صاحب حافظ منیر احمد ،ناظم اعلیٰ تحصیل ننکانہ صاحب پیر عارف شاہ،مولانا عبد الواحد ،شمعون سلامت ،مولانا طارق ضیاء اور محمد ندیم سمیت دیگر عہدیدران اور کارکنا ن کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رائے ملازم حسین کھرل المعروف عبد اللہ مجاہد نے کہا کہ اسلام نے احترام انسانیت کا درس دیا ،فتح مکہ کے موقع پر نبی رحمت ﷺ نے بد ترین دشمنوں کو بھی عام معافی دے کر احترام انسانیت کی ایسی مثال قائم کی جائے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جا ئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن