• news

قصور:مختلف واقعات میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے

قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح میں دومختلف واقعات میں ایک عورت فائرنگ سے جبکہ ایک شخص کو فصلوں میں رفع حاجت پر تشدد کرکے قتل کردیا گیا ۔تیس سے بتیس سالہ زینب بی بی اپنے گھر کو جارہی تھی کہ ملزمان مبین اور اس کے ساتھ ایک نامعلوم ساتھی نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ابتدائی معلومات کے مطابق زینب بی بی ایک عدالتی کیس میں مدعی بھی ہے خدشہ ہے کہ اسی بناء پر مخالفین نے اسے قتل کردیا ہے جبکہ بھگیانہ خورد میں سلیم مسح رفع حاجت کے لیے قریبی فصلوں میں گیا واپسی پر رقبہ کے مالک الطاف اور اس کے ساتھیوں نے اس حرکت سلیم مسیح کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہوگئی جسے علاج کے لیے بعد میں ہسپتال بھی منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن