• news

پاکستان تا قیامت قائم رہے گا:عادل خان

بھکھی (نامہ نگار )27 فروری کا دن ملکی تاریخ میں در خشاں باب کی مانند ہے27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمنوں کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر کے ملک کی حفاظت اور دلیری کی تحریک رقم کر دی ان خیالات کا اظہار نجی لیب اینڈ ڈائیگنو سٹک سنٹر اسلام آباد کے بزنس ڈویلمپنٹ منیجر ( اوور سیز ) عادل خان شیروانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے یہ ملک پاکستان تا قیامت قائم رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن