شیخوپورہ :میاں منورکی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت سٹی صدر میاں منور اقبال سٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں میاں اعجاز احمد، میاں رفاقت علی، میاں ذیشان پرویز شانی،رائے محمد خان کھرل، ملک اعجاز احمد، ملک محمود طاہر، محمد اعظم بٹ، ملک عرفان اسلام، ملک عمران اعجاز ڈوگر، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں تنویر احمد، نبیل احمد، سرفراز احمد چھینہ، کامران ورک، ملک حمزہ ندیم، حافظ رضوان، میاں زاہد حسین جالندھری، مشتاق مہدی سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران اوررہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں آج یکم مارچ کو میاں ہائوس میں بسلسلہ 23مارچ جلسہ کے انعقاد کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میںمختلف انتظامی امور ترتیب دیئے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جنڈیالہ روڈ پر 23مارچ کے فقید المثال جلسہ کی تاریخ ساز کامیابی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور مرکزی نائب صدر نواز لیگ و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے کی قیادت میں جلسہ کے کامیاب انعقاد سمیت پارٹی کو فعال اور مربوط ومضبوط بنانے کی خاطر انتھک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔