جمبر: بااثر باپ، بیٹے نے بیڈ منٹن کے کھلاڑی کو کلہاڑی سے زخمی کردیا
جمبر (نامہ نگار)جمبر پرانا پٹوار خانہ احاطہ کے قریب غنڈہ گردی کی انتہا بااثر باپ بیٹے نے بیڈ منٹن کے کھلاڑی کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی اور بعد ازاں ڈنڈے مار مار کر بے ہوش کردیااور فرار ہوگئے چوکی جمبر کا عملہ اور ریسکیو 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مضروب کو سول ہسپتال پھول نگر پہنچایا ۔ڈیوٹی ڈاکٹر شاہد نے منہ مانگی رشوت نہ دینے پر میڈیکل نل کردیا تفصیلات کے مطابق جمبر کلاں کے سماجی کارکن محمد الیاس کا جواں سال بیٹا سمیع اللہ پٹوار خانہ احاطہ کے قریب بیڈ منٹن کھیل رہا تھا کہ اسی اثناء میں ارسلان ولد محمد اقبال مسلح کلہاڑی اپنے دو نامعلوم ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح وہاں پہنچ گیا اور آتے ہی سمیع اللہ کو غلیظ گالیاں دینا شروع کردیں۔سمیع اللہ کے وجہ پوچھنے پر انہوں نے گریبان پکڑ لیا تو ارسلان کا والد اقبال بھی پہنچ گیا۔