• news

سندھ حکومت کراچی کے فنڈ روک کر بیٹھی ہے، وزیراعلیٰ جاری کرائیں: اسد عمر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے فنڈز روک کر بیٹھی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ کراچی کو اس کا حق ضرور دیں۔ کراچی لیٹریچر فیسٹول کے تیسرے اور آخری روز فائینینشل انکلوڑن اینڈ وومن ایمپاورمنٹ پر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے شرکت کی۔ فیسٹول سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ خواتین کے ڈیجٹل بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں گے، ہنر مند نوجوانوں کے پروگرام میں بھی 30 فیصد خواتین کو تربیت دینی ہے، اب خواتین صرف سلائی کے کورس نہیں ہائی ٹیک کورس کریں گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے فنڈز روک کر بیٹھی ہوئی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ کچھ تو کراچی کا بھی خیال کریں اور کراچی کے فنڈز فوری جاری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن