بینکوں کو 60 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تیرہ نامزد بینکوں کو اب تک ساٹھ ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وفاقی وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بینکوں کی نامزد شاخیں اتوار کے باوجود بھی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواستیں جمعہ تک وصول کی جائینگی۔