• news

پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز کا رابطہ منقطع، حکام کی تردید

اسلام آباد (نیٹ نیوز) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے اس امر کی تردید کی گئی ہے کہ لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز کا آتے ہوئے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 جمعہ کو لندن سے اسلام آباد آتے ہوئے جنوبی جرمنی کے اوپر سے روٹ نمبر ایف ایل 370 سے گزر رہی تھی کہ اس کا رابطہ متعلقہ ائیر ٹریفک کنٹرولر سے ختم ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن سے اسلام آباد کی پرواز جرمنی کے بعد جمہوریہ چیک میں داخل ہوگئی۔ طیارہ بغیرکسی رابطے کے جمہوریہ چیک سے نکل کر سلوواکیہ اور ہنگری میں سے بھی گزر گیا، اس کے بعد جب پرواز آذربائیجان میں روٹ نمبر ایف ایل 390 میں داخل ہوئی تو 50 منٹ کے بعد اس کا مواصلاتی رابطہ بحال ہوا، بعد ازاں پرواز اسلام آباد میں اپنے طے شدہ وقت پر لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے طیارے کو چیک ائیر فورس کی حفاظتی تحویل والے واقعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی کے 786 ہنگری کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کے ساتھ ساتھ سلوواکیہ کی فضائی حدود تک مسلسل رابطے میں رہا۔

ای پیپر-دی نیشن