پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی شرمناک ہے، اسحاق ڈار
لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی شرمناک ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا عمران نیازی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5/7 روپے کی معمولی سی کمی شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا پیٹرول کم از کم 20 روپے فی لیٹر تک کم کرنا چاہئے تھا۔