ڈوپنگ کیس: سکواش کھلاڑی ناصر اقبال کی 4 سالہ پابندی ختم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل وقومی نمبر1 سکواش کھلاڑی ناصراقبال پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(واڈا) کی جانب سے لگائی جانے والی 4 سال کی پابندی ختم ہوگئی،وہ اب انٹرنیشنل ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔واڈا کی جانب سے سکواش کے سابق عالمی نمبر35ناصراقبال پرعائد کی جانے والی چار سالہ پابندی 29فروری کوختم ہوئی۔گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ناصراقبال کا 7 فروری 2016کوڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا ۔بعد ازاں بی ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔گولڈ میڈل واپس لے کر ورلڈ سکواش فیڈریشن اور پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے پابندی عائدکردی تھی۔