• news

بھارت کو بڑا دھچکا‘ چین نے ایک ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

نیویارک(آئی این پی)بھارت کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا،چین نے ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق چین نے ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل صدارت سنبھال لی ہے۔آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سیکیورٹی کونسل کی سربراہی چین کے ہاتھ آنے پر بھارت پریشان ہو گیا۔چین صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔وسط جنوی میں چین نے تیسری بار مسئلہ کشمیر بند کمرہ اجلاس میں اٹھایا تھا۔چین کے صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔اگست سے جنوری تک چین سیکیورٹی کونسل میں 2 بار مسئلہ کشمیر اٹھا چکا ہے۔ چین نے کئی بار کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مقف مستقل اور واضح ہے،سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔ہوا چن ینگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ دونوں ممالک سے پر امن طور پر تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن