• news

امارات کیساتھ مشاورتی اجلاس، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی پہلی باقاعدہ سیاسی مشاورت ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاسی مشاورتی اجلاس دفتر خارجہ میں منعقد ہوا یو اے ای وفد کی قیادت معاون وزیر برائے سیاسی امور خلیفہ شاہین المرر نے کی پاکستانی وفد کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ خالد میمن نے کی سیاسی مشاورتی اجلاس میں پاک یو اے ای دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو اے ای کے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن