انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت سے 26مارچ تک جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پرپاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین سے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ اور مسلم لیگ فنکشنل کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوھدری شجاعت کو نوٹس جاری کر رکھا تھا تاہم پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پرپاکستان مسلم لیگ کے صدر چوھدری شجاعت سے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لیکر نوٹس خارج کردیا۔