’’چودھری شوگر ملز ریفرنس دائر نہیں ہوا‘‘ نواز شریف کی ایک روز حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے، حکم کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کے انتظار میں سماعت 30مارچ تک ملتوی کی جاتی ہے۔ ایک صفحہ پر مشتمل ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، نواز شریف کے وکیل نے بتایا کہ انکی صحت تشویش ناک ہے۔ ایک روز عدالتی کارروائی سے حاضری معاف کی جائے، جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی۔