افغانستان: ڈرون حملہ‘ فٹبال گرائونڈ میں بم دھماکہ‘6 داعش دہشتگردوں سمیت 9 ہلاک
کابل(آن لائن+انٹر نیشنل ڈیسک) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں چھ داعش دہشتگردہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ کنہڑ کے ضلع نیورگال میں داعش کے ٹھکانے کو امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو گروپ کمانڈروں قاری ظاہر اور غنی سمیت 6 داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء کنہٹر میں ہی چالیس سے زائد داعش جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ادھر صوبے خوست کے فٹ بال گرائونڈ میں موٹر سائیکل بم دھماکے سے باعث3 شائقین مارے اور گیارہ زخمی ہو گئے،کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔