اسرائیل: ایک سال میں تیسری مرتبہ الیکشن، پولنگ مکمل، نتائج آج متوقع
تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل میں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ مکمل ہوگئی۔ یہ ایک برس کے عرصے میں تیسرے الیکشن ہیں۔ انتخابات کو موجودہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے لیے آزمائش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ انہیں سابق ملٹری چیف بینی گینٹس کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق دونوں امیدواروں میں اس بار بھی کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے اور ایسی صورت میں ایک مرتبہ پھر انتخابات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے جاری ہے اور رات کے دس بجے ختم ہو گی۔ ابتدائی غیر حتمی نتائج آج رات اور حتمی نتائج کل تک متوقع ہیں۔