پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز سے ملاقات
جدہ (امیر محمد خان سے) جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ ڈپٹی گورنر نے قونصل جنرل اور ان کے ہمراہ وفد کا جازان میں اپنے دفتر خیرمقدم کیا اور جازان کے دورے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں نے مشترکہ اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خالد مجید نے مہمان نوازی اور فراخدلی پر جازان کے ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جازان خطے کے اپنے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاحت کے لحاظ سے یہ ایک منفرد مقام ہے۔ انہوں نے خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔ اس ملاقات میں سکیورٹی امور کے لئے جازان ریجن کے نائب گورنر محمد بن عبد اللہ الخلوی اور پاکستان قونصل خانے جدہ کے نائب قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے بھی شرکت کی۔