• news

امریکہ طالبان معاہدہ پر سینیٹرز نے کھل کر اظہار خیال کیا

سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ ظفر الحق جن کے پاس ماضی میں وفاقی وزارت مذہبی امور کا قلمدان رہا ہے، جو حج کے امور سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ حج فارم میں ختم نبوت کا بیان حلفی حذف کر دیا گیا ہے۔’’ امریکہ اور طالبان‘‘ کے درمیان امن معاہدہ پر سینیٹرز نے کھل کر اظہار خیال کیا۔ سینیٹرمیاں عتیق شیخ نے کہا کہ ہم سب غریب کی بات کرتے ہیں مگر کسی نے غریبی کو نہیں دیکھا، جب تک ایوان میں ایسے لوگ نہیں آئیں گے جنہوں نے غریبی دیکھی ہو تو غریب کیلئے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ (ن)کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن