پابندی کے باوجود شمالی کوریا نے 2بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا
پیانگ یانگ ( انٹر نیشنل ڈیسک )شمالی کوریا نے سمندر میں دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ جاپانی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ دونوں میزائل نہ تو جاپان کی حدود میں گرے اور نہ ہی اس کے اقتصادی زون میں۔ جنوبی کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق میزائل درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل تھے، جنہوں نے گرنے سے قبل 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیانگ یانگ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔رواں برس پہلی آزمائش ہے۔