• news

حاضری معافی کی درخواست، ہائیکورٹ نے شہبازشریف یس جواب مانگ لیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہباز شریف کی ٹرائل کور ٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو 24مارچ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے سماعت کی ‘ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں دور یفرنسز کا ٹرائل جاری ہے‘ شہباز شریف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ملزم ہیں‘ ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی‘ عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ ملزم کی عدم موجودگی میں ٹرائل جاری رکھا جا سکتا ہے یا نہیں۔ احتساب عدالت لاہور نے شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنیکا حکم دے رکھا‘ عدالتی فیصلے کیخلاف شہباز شریف خاندان کے اعتراضات پر نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔ نیب نے جواب میں کہا کہ شہباز شریف نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں‘ شہباز شریف کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی منی لانڈرنگ ایکٹ اور فنانس ایکٹ کے مطابق جائیدادوں کے ذرائع بتانا لازم ہے شہباز شریف خاندان سے جائیدادوں کے متعلق بار بار جواب مانگا گیا‘ شہباز سمیت انکی فیملی جواب دینے میں ناکام رہی‘ شہباز شریف سمیت دیگر کے اثاثے قانون کے مطابق منجمد کئے گئے ہیں‘ نیب نے جواب میں شہباز شریف فیملی کی اعتراضی درخواست مسترد کرنیکی استدعا کی ہے شہباز شریف کی فیملی موقف اختیار کیا تھا کہ قانون کے مطابق انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد کیے جائیں۔ عدالت شہباز شریف ‘ سلمان شہباز شمیت دیگر کے اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن