خیبر پی کے کابینہ میں ردوبدل‘شوکت یوسفزئی فارغ‘ اجمل منیر مشیر اطلاعات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ)خیبر پی کے کابینہ میں ردوبدل کے بعد اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات بنا دیا گیا جبکہ شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا محکمہ لے کر لیبر اور کلچر کے محکمے دے دیئے گئے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ سے اطلاعات کی وزارت واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ شوکت یوسفزئی کو ثقافت کا محکمہ دیا گیا ہے جو اس سے قبل برطرف وزیر عاطف خان کے پاس تھا۔