• news

بچوں سے زیادتی کیخلاف ہائیکورٹ کا وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس‘ جواب طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی ‘ درخواست گزار نے کہا کہ کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ملزموں کا ڈیٹا مرتب نہ ہونے سے ملزم قانون سے بچ نکلتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2019ء کم سن بچوں سے زیادتی کے 3ہزار 872 واقعات ہوئے‘ استدعا عدالت ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا حکم دے۔ مزید استدعا عدالت نادرا کو ایسے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن