مسلمانوں پر تشدد کیخلاف بیان پر بھارت کا ایران سے شدید احتجاج‘ سفیر کی طلبی
نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی حکومت نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے بھارتی "مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد" کے بیان اور بھارت پر تنقیدکے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ منگل کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کو ایران کی جانب سے کسی ایسے تبصرے کی امید نہیں تھی۔ بھارتی حکومت نے جواد ظریف کے بیان کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے ایرانی سفیر علی چیگنی کو طلب کیا اور احتجاج درج کراتے ہوئے ظریف کی دہلی میں حالیہ واقعات بارے" منتخب اور متنازعہ تنقید" قابل قبول نہیں ہے۔ پیر کی شب ظریف نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ایران" بھارتی مسلمانوں کیخلاف منظم تشدد"کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ "صدیوں سے، ایران ہندوستان کا دوست رہا ہے۔ ہم ہندوستانی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تمام ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے۔